چوہدری عبدالمجید

پاکستان اسلام کا قلعہ،تاقیامت قائم ودائم رہے گا:چوہدری عبدالمجید

میرپور( کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتﷺ ایمان کی اساس ہے۔ خاتم النبین ﷺ کی نبوت کے منکر دائرہ اسلام سے خارج ہیں اور ان کا مذہب اسلام سے کوئی تعلق نہیں ۔

انہوں نے کہا کہ 7 ستمبر اسلامی تاریخ کا وہ روشن دن ہے جب شہید ذوالفقار علی بھٹو نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کی پاکستان اور مذہب اسلام کے لئے دی جانے والی خدمات تاریخ کا اہم باب ہیں جس کے باعث پاکستان اس وقت دنیا کی ناقابل تسخیر قوت کے طور پر ابھر کر سامنے آیا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم تحفظ ختم نبوت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کیا کہ ناموس رسالتﷺ کی حفاظت جنت کی ضمانت ہے ۔ عقیدہ ختم نبوت ﷺ کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے ۔7ستمبر یوم تحفظ ختم نبوت ، تجدید عہد، ہمت و استقلال کا دن ہے ۔ خاتم النبین ﷺ کی ختم نبوتؐ پر ایمان اسلام کا بنیادی عقیدہ اور جزو ہے ۔ حضور اکرم ﷺ آخری نبی ہیں ۔ آپ کے بعد کوئی نبی قیامت تک نہیں آئے گا ۔ 

مزید یہ بھی پڑھیں:ختم نبوت ﷺ کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے : وزیر اعظم آزاد کشمیر

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید نے مذید کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل و کرم کے باعث مسلح افواج پاکستان اور بالخصوص فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہترین عسکری مہارت اور قیادت میں بھارت کو شکست فاش دے کر ثابت کیا ہے کہ پاکستان واقعی اسلام کاقلعہ ہے جو تاقیامت دنیا میں ابھرتے ہوئے ملک کے طور پر قائم ودائم رہے گا جس سے دنیا کی کوئی طاقت ختم نہیں کرسکتی ۔

Scroll to Top