پاکستان

پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسرعالمی اعزاز کی حقدار قرار

پاکستان کی پہلی خاتون پولیس افسراے ایس پی شہربانو نقوی ایشیا سوسائٹی کی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کے لیے منتخب ہو گئی ہیں ، یہ اعزاز ان کی معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ اور سسٹم میں تبدیلی کے لیے کی جانے والی گراں قدر کوششوں کو تسلیم کرنے کے طور پر دیا گیا ۔

ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ میں خطے کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے 30 افراد شامل ہیں ، جنہیں مختلف شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر منتخب کیا گیا ۔پنجاب پولیس کی اے ایس پی شہربانو نقوی کو پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے اس فیلو شپ کے لیے چنا گیا ہے ۔

اس فیلو شپ کا سیمینار 5 تا 7 دسمبر 2025 کو فلپائن کے شہر منیلا میں منعقد ہوگا ، جہاں منتخب خواتین اورمرد معاشرتی مسائل کے حل  کیلئےعملی تجاویز پیش کریں گے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شارجہ میں ٹی 20سیریز کا فیصلہ کن معرکہ :پاکستان کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

آئی جی پنجاب، ڈاکٹر عثمان انور نے اے ایس پی شہربانو نقوی کو دنیا بھر میں پاکستان اور پنجاب پولیس کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ پنجاب پولیس کے افسران کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اے ایس پی شہربانو نقوی جیسی باصلاحیت افسران مستقبل میں پولیس قیادت میں اہم کردار ادا کریں گی ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق  ایشیا سوسائٹی خطے میں سماجی خدمات اور نوجوان لیڈرز کے قیادت کے کردار کو فروغ دینے والی ایک معتبر اور موثر تنظیم ہے جو ہر سال مختلف شعبوں میں قائدانہ صلاحیت رکھنے والے افراد کو منتخب کرتی ہے اور کمیونٹی کی ضروریات کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنانے کے لیے کام کرتی ہے ۔

Scroll to Top