فیصل راٹھور

فیصل راٹھور کا اڑنگ کیل چیئرلفٹ کا معائنہ : انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

نیلم (کشمیر دیجیٹل )وزیر لوکل گورنمنٹ فیصل ممتاز راٹھور نے اڑنگ کیل چیئرلفٹ کا معائنہ کیا ۔

اس موقع پر وزیر قانون، انصاف و پارلیمانی امور میاں عبد الوحید ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔

وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور نے چیئرلفٹ کے تکنیکی و دیگر پہلوؤں پراسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری نذیر،لفٹ کے ٹیکنیشن سے تفصیلی بریفنگ لی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حکومت مدت پوری کریگی،آئندہ الیکشن میں مقابلہ ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہوگا،فیصل راٹھور

وزیر قانون انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحید ایڈووکیٹ نے وزیر لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی فیصل ممتاز راٹھور کی توجہ کیل چیئرلفٹ کی اہمیت وافادیت اور اڑنک کیل کی سول آبادی اور سیاحوں کی دلچسپی کی جانب مبذول کرائی ۔

وزیر لوکل گورنمنٹ نے کیل چیئرلفٹ کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے محکمہ کو مزید بہتری کے لیے ہدایات دیں ۔

Scroll to Top