ٹی 20 سیریز

سہ فریقی ٹی 20 سیریز : پاکستان اور افغانستان کا فائنل ٹاکراآج

پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان آج اتوار کو شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں یو اے ای ٹی 20 سہ فریقی سیریز 2025 کے فائنل کھیلا جائے گا ۔

دونوں ٹیموں نے اپنے چار میں سے تین میچ جیتے ہیں ، پاکستان نے ٹاپ پوزیشن حاصل کی اور افغانستان دوسرے نمبر پر رہا ۔

حالیہ میچوں میں افغانستان نے متحدہ عرب امارات کو چار رنز سے شکست دی، افغانستان نے 170 رنز بنائے جبکہ یو اے ای کا مجموعہ 166/5 پر ختم ہوا۔ ابراہیم زدران 35 گیندوں پر 48 رنز بنانے کے بعد میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔

اسی دوران پاکستان نے متحدہ عرب امارات کے خلاف 171/5 کا مجموعہ بنایا، جس میں فخر زمان نے 44 گیندوں پر ناقابل شکست 77 رنز اسکور کیے۔ یو اے ای نے 7 وکٹوں پر 140 رنز بنائے اور پاکستان نے 31 رنز سے فتح حاصل کی ۔

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ بلے بازوں کیلئے موافق رہنے کی توقع ہے۔ گزشتہ 10 میچوں میں پہلی اننگز کا اوسط اسکور 181 رنز رہا ہے اور پہلے بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں سات میں سے سات میچ جیت چکی ہیں ۔

ٹاس جیتنے والی ٹیم بیٹنگ کا انتخاب کر سکتی ہے۔ تیز رفتار اور اسپن بولرز دونوں کو پچ سے یکساں مدد ملنے کا امکان ہے ۔

 مزید یہ بھی پڑھیں:میچ پریکٹس اور اسپانسر کا بحران،ایشیاء کپ سے قبل بھارت بڑی مشکل میں پھنس گیا

Scroll to Top