وزیراعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبرخان سمیت متعدد ارکان پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے نکال دئیے گئے ۔ مرکزی ایڈیشنل جنرل سیکرٹری کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔
پارٹی ذرائع کے مطابق یہ اقدام اس وقت سامنے آیا جب پارٹی کے اندر ایک فارورڈ بلاک کے قیام کی اطلاع ملی ۔ اس کے بعد حاجی گلبرخان اور دیگر منحرف ارکان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ۔
منحرف ارکان میں سید امجد زیدی، ناصر علی خان، دلشاد بانو، فضل الرحیم اور ثریا زمان کے نام شامل ہیں، جنہیں پارٹی سے خارج کر دیا گیا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گلگت : تاریخ میں پہلی بار مٹی اور کیچڑ کا سیلاب، مکانات سینکڑوں کنال اراضی تباہ،10 افراد جاں بحق
ان کے علاوہ راجہ اعظم خان اور راجہ جلال حسین کو بھی شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے اور راجہ جلال کو دو دن کے اندر جواب دینے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
نوٹیفکیشن میں حاجی گلبرخان پر الزام لگایا گیا ہ کہ انہوں نے پارٹی کے اندر فارورڈ بلاک قائم کیا اور پارٹی کے خلاف ووٹ کاسٹ کیا ۔
نوٹیفکیشن میں ان کو خبردار کیا گیا ہے کہ اگر انہوں نے پی ٹی آئی کا نام، جھنڈا یا عہدہ استعمال کرنے کی کوشش کی تو انہیں سخت قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا ۔




