گوگل ماہرین

گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں : ماہرین کی وارننگ

لاہور (کشمیر ڈیجیٹل) گوگل پر یہ پانچ چیزیں کبھی سرچ نہ کریں ، ماہرین نے وارننگ دے دی ۔

گوگل دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن ہے، جہاں روزانہ اربوں صارفین معلومات حاصل کرنے کے لیے انحصار کرتے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کر دیا ہے کہ گوگل پر ہر چیز سرچ کرنا فائدہ مند نہیں ہوتا ۔

بعض معلومات سرچ کرنے سے نہ صرف ذہنی دباؤ اور خوف پیدا ہو سکتا ہے بلکہ قانونی یا پرائیویسی کے مسائل بھی پیدا ہو سکتے ہیں ۔

غیر ملکی تحقیق کے مطابق درج ذیل پانچ چیزیں گوگل پر سرچ کرنے سے گریز کرنا چاہیے ۔

بیماری کی علامات :
چھوٹی بیماریوں یا علامات کے بارے میں گوگل پر معلومات تلاش کرنا اکثر پریشانی اور غلط تشخیص کا باعث بنتا ہے۔ بہتر ہے کہ براہِ راست ڈاکٹر سے مشورہ کیا جائے۔

بم یا خطرناک مواد:

منشیات یا بم بنانے کی ترکیبیں سرچ کرنا قانونی خطرات پیدا کر سکتا ہے اور سیکیورٹی ادارے اس پر نظر رکھ سکتے ہیں ۔

کینسر:

کینسر کی علامات سرچ کرنے سے غیر ضروری خوف اور ذہنی دباؤ بڑھ سکتا ہے، کیونکہ عام علامات اکثر سنگین بیماری سے منسلک ظاہر ہو جاتی ہیں ۔

خطرناک جانور :

خطرناک جانورکے بارے میں زیادہ سرچ کرنے سے خوف اور روزمرہ زندگی میں پریشانی پیدا ہو سکتی ہے ۔
اپنا نام:

اپنے نام یا ذاتی معلومات سرچ کرنے سے پرانی تصاویر یا غیر متعلقہ معلومات سامنے آ سکتی ہیں، جو پرائیویسی اور ذہنی سکون پر اثر ڈالتی ہیں ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوگل معلومات کا ایک بڑا خزانہ ہے، لیکن اس کا استعمال سوچ سمجھ کر ہونا چاہیے۔ سنجیدہ مسائل کے حل کیلئے ہمیشہ مستند ذرائع اور ماہرین سے براہِ راست رجوع کرنا بہتر ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ملک میں انٹرنیٹ سست روی کا شکار، پی ٹی سی ایل نے وجہ بتادی

Scroll to Top