(کشمیر ڈیجیٹل) : ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز سست روی کا شکار ہیں، جس کی وجہ جدہ، سعودی عرب کے قریب سب میرین کیبل کٹنے کو قرار دیا جا رہا ہے۔ پی ٹی سی ایل کے ترجمان کے مطابق کیبل میں خرابی کے باعث بعض علاقوں میں صارفین کو انٹرنیٹ کے استعمال میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔
ترجمان نے وضاحت کی کہ خرابی سے بالخصوص SMW4 اور IMEWE کی بینڈوتھ متاثر ہوئی ہے، تاہم متبادل بینڈوتھ کے ذریعے خدمات کو بحال رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مصروف اوقات کے دوران صارفین کو رفتار میں کمی کا سامنا ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اگلی بار سکور 0-6 نہیں بلکہ 0-60 ہوگا، ایئر وائس مارشل شہریار خان کا یوم دفاع پرخطاب
پی ٹی سی ایل کے ترجمان نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مسئلے کے حل کے لیے مقامی ٹیمیں ہنگامی بنیادوں پر کام کر رہی ہیں اور جلد از جلد مکمل بحالی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صارفین کے صبر و تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔