ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر کا مری کے تعلیمی اداروں کا دورہ،نوجوان نسل کو افواج سے دور نہیں کیا جا سکتا:طلبہ کا عزم

مری:ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے مری کے مختلف تعلیمی اداروں نے دور ہ کیا ۔

خصوصی نشست میں آرمی پبلک سکول ، کونوینٹ جیسس اینڈ میری اور پریزنٹیشن کونوینٹ کے طلبہ نے شرکت کی ۔

اس موقع پر طلبہ نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسی معلوماتی نشست کا انعقاد وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ، جنگ ہو یا امن پاک فوج عوام کیساتھ ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

انکا کہنا تھا کہ وطن دشمن عناصر جتنی بھی کوشش کر لیں نوجواں نسل کو اپنی افواج سے دور نہیں کر سکتے ۔

پاک فوج ہم سے ہے اور ہم پاک فوج سے ہیں- طلبہ نے مزید کہا کہ وطن دشمنوں کی ہر میلی آنکھ کیخلاف ہم پاک افواج کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

Scroll to Top