عقیل حبیب

دبئی میں مقیم پاکستانی نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

دبئی( کشمیر ڈیجیٹل)دبئی میں مقیم گوجرانوالہ کے عقیل حبیب نے کھٹمنڈو میں پاور ویٹ لفٹنگ کےہونے والے 3 مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل جیت لیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں پاور ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں گوجرانوالہ کے عقیل حبیب نے 3 مقابلوں میں پہلی پوزیشن لے کر گولڈ میڈل جیت لیا۔

گولڈ میڈل جیتنے کے بعد دبئی آمد پر عقیل حبیب کے اعزاز میں ایک پُر وقار تقریب منعقد کی گئی جس میں قونصلیٹ سٹاف اور پاکستانی تاجرکمیونٹی نے بھر پور شرکت کی ۔

معروف پاکستانی کاروباری شخصیت محمد عمران بٹ کی جانب سے عقیل حبیب کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھین:ون ڈے ڈیبیو کے بعد جنوبی افریقی بیٹر نے نئی تاریخ رقم کردی

تقریب میں پاکستان قونصلیٹ کے افسر جان عبداللہ ، بزنس مین راشد عباسی ، باؤ لاڈا ، فیصل بٹ اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں ۔

اس موقع پر شرکا ء نے عقیل حبیب کو پاکستان کا فخر قرار دیا ۔ میزبان محمد عمران بٹ نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی عقیل حبیب کے ساتھ کھڑی ہے اور ا نہیں ہر طرح کی معاونت فراہم کی جائےگی –

عقیل حبیب نے کہا کہ وہ سرکاری سرپرستی کے بغیر دنیا کو اپنا ٹیلنٹ منوانے میں کامیاب ہوئے حکومتی مدد کے ساتھ وہ مزید کامیابیوں کے جھنڈے گاڑکر اپنے ملک کا نام پھر دنیا بھر میں روشن کریں گے ۔

Scroll to Top