گڑھی دوپٹہ میں ’’ہمارے شہداء ہمارا فخر‘‘ کے عنوان سے شجر کاری تقریب

(کشمیر ڈیجیٹل)ریفاریسٹیشن ڈویژن مظفرآباد کے زیر اہتمام یومِ دفاعِ پاکستان کی مناسبت سے گڑھی دوپٹہ میں آرمی پبلک اسکول میں ’’ہمارے شہداء ہمارا فخر‘‘ کے عنوان سے مون سون شجر کاری مہم کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی لیفٹیننٹ کرنل فیاض حسین تھے جبکہ پرنسپل اے پی ایس گلشاد افضل، رینج آفیسر ریف گڑھی دوپٹہ عبد الرحمن شاہ، سوشل آرگنائزر ہمال نور درانی، چوہدری بلال صدیق، صبیطہ اور فارسٹر عاشق ممتاز نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں تباہ کن سیلاب، 35 لاکھ افراد متاثر، لاکھوں ایکڑ پر فصلیں برباد

مقررین نے شہداء پاکستان کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شجر کاری ماحولیاتی بہتری کے ساتھ ساتھ قومی خدمت بھی ہے۔ انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ گڑھی دوپٹہ سمیت پورا خطہ سرسبز و شاداب پاکستان کی صورت اختیار کر سکے۔

Scroll to Top