کوئٹہ(کشمیر ڈیجیٹل ) صوبائی دارالخلافہ میں دھماکے سے 5افرادجاں بحق جبکہ 17 شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ سریاب شاہوانی سٹیڈیم کے باہر ہوا،دھماکے کے وقت بی این پی مینگل کا جلسہ ہو رہا تھا،دھماکے کے وقت تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی سردار اختر مینگل اور دیگر پارٹیوں کے رہنماء موجود تھے۔
دھماکے میں نیشنل پارٹی کے میر کبیر احمد محمد شہی کے ایک گاڑی مکمل تباہ ہوئی ، خوش قسمتی سے گارڈز محفوظ رہے جبکہ دوسری گاڑی بلٹ پروف گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔۔
میر کبیر محفوط ایک گن مین زخمی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئیں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا
ذرائع کے مطابق ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ ڈاکٹروں پیرامیڈیکس اور دیگر عملے کو طلب کر لیا گیا ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:وزیراعلیٰ مریم نواز نے مسجد پراپنی تصویرلگانےکا سخت نوٹس لے لیا




