لاہور(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگانےکا سخت نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی ۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروںکو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنےکی ہدایت کی ۔
خیال رہے کہ منڈی بہاؤالدین میں سیلاب متاثرین کیلئے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے مریم نواز کی تصویر بھی موجود تھی۔
تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پنجاب حکومت پر سخت تنقیدکی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:باغ، انتظامیہ کا کریک ڈائون،قاری سفیر نامی جعلی پیر گرفتار،حوالات بند




