عمران خان

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل)بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے، جس میں ان کی مجموعی صحت بارے انکشاف ہوا ہے کہ عمران خان کے کان اور دانتوں میں شدید تکلیف پائی گئی ہے

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق، بانی پی ٹی آئی کے بلڈ پریشر، شوگر لیول، آکسیجن سیچوریشن اور پلس ریٹ مکمل طور پر نارمل اور آئیڈیل حدود میں ہیں۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ صرف کان اور دانت معمول سے زیادہ حساس پائے گئے جن کیلئے اضافی نگہداشت اور معاون علاج تجویز کردیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر 2024 سے اگست 2025 تک بانی پی ٹی آئی کے تسلسل سے میڈیکل چیک اپس جاری ہیں، اور اس دوران 15 سے زائد مختلف اسپیشلسٹ ڈاکٹرز نے ان کا معائنہ کیا ۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے بانی پی ٹی آئی کا تفصیلی طبی معائنہ کیا تھا، جس کے بعد یہ رپورٹ مرتب کی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ریڈفائونڈیشن انتظامیہ نے تپتی دھوپ میں مسلسل 5 گھنٹے طالبعلم کی تذلیل کی ،پریس کانفرنس

Scroll to Top