اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ زلزلے کا مرکز افغانستان بتایا جاتا ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباداور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.4 ریکارڈ کی گئی اور مرکزافغانستان کےجنوب مشرق میں تھا۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایاکہ زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر تھی۔خیال رہے کہ یکم ستمبر کی شب زلزلہ کے باعث افغانستان میں 1400 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے۔
اس دوران پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق خیبرپختونخوا میں پشاور، مانسہرہ، اسلام آباد، ایبٹ آباد اور سوات میں 5.4 شدت کے زلزلے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز جنوب مشرقی افغانستان تھا جہاں شام ساڑھے پانچ بچے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 22 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:افغانستان میں زلزلہ، 20 افراد جاں بحق اور 100 سے زائد زخمی




