جہلم ویلی،بادل پھٹ گیا،نالہ قاضی ناگ میں شدید طغیانی،الرٹ جاری

جہلم ویلی(کشمیر ڈیجیٹل)جہلم ویلی کے علاقہ نڑدجیاں کے گاؤں محمدو بیلہ میں بادل پھٹ گیا

محمدو بیلہ میں بادل پھٹنے سے نالہ قاضی ناگ میں شدید طغیانی آگئی

نالہ قاضی ناگ میں طغیانی کے باعث پاور ہاؤس کھٹائی اور چھم فال پاور پراجیکٹس احتیاطی نقطہ نظر سے بند کردیے گئے

پاور ہاؤس کھٹائی اور پاور ہاؤس چھم کی بندش کے باعث چناری سمیت درجنوں علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی

جیسے ہی نالہ قاضی ناگ میں پانی کی سطح کم اور ملبہ ختم ہو گا پاور ہاؤس بحال کر دیا جائے گا،انچارج پاور ہاؤس کھٹائی ارشد بیگ کی ایکسپریس کے ساتھ گفتگو

نالہ قاضی ناگ میں آنے والا بڑا ریلہ دریائے جہلم میں شامل ہو کر آزاد کشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد کی طرف رواں دواں

مقبوضہ کشمیر میں بارش کے باعث دریائے جہلم کے پانی میں بھی چند فٹ کا اضافہ

ہٹیاں بالا سمیت گردونواح کے علاقوں میں بھی موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔۔۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے دریائوں میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب،200 سے زائد گاؤں ڈوب گئے

Scroll to Top