مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل)مرکزی آرگنائزر پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر سردار مختار احمد خان نے کہاکہ مہاجرین مقبوضہ جموں وکشمیر 1989/90 کے کوٹہ کی بحالی وقت کی ضرورت ہے۔
جس وقت تک مہاجرین جموں وکشمیر اپنے گھروں میں مقیم ہو کر مکمل طور پر بحال نہیں ہو جاتے تب تک آزادکشمیر حکومت ، عدلیہ اور دیگر ریاستی اداروں کو مہاجرین جموں وکشمیر کیساتھ ہر قسم کا مالی تعاون ناگزیر ہے
عدالتِ عالیہ اور عدالت عظمیٰ سے گزارش ہے کہ مہاجرین کے کوٹہ کے متعلق کیس کو انسانی ہمدردی کے طور لیں۔مہاجرین نے تحریک آزادی اور پاکستان کیلئے اپنے گھر بار، جائیدادیں، املاک اور خونی رشتے چھوڑ کر یہاں ہجرت کی
مرکزی رہنما پیپلزپارٹی سردار مختار خان کا کہنا تھا کہ مکمل بحالی تک حکومت پاکستان و آزادکشمیر اننکی سرپرست بن کر ان کی بنیادی ضروریات اور سہولیات اننکی دہلیز تک پہنچانے کے لئے کردار ادا کریں
مزید یہ بھی پڑھیں:ہائیکورٹ آزاد کشمیر،جونیئرٹیکنیشن ریڈیالوجی کی آسامی پر تقرری غیر قانونی قرار