مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی نے یونین کونسل ہوتریڑی میں شاندار اور دبنگ انٹری مار کر سیاسی منظرنامے کو تبدیل کر دیا ہے ۔
وزیر حکومت کی اس آمد کے بعد یونین کونسل ہوتریڑی میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے سیاسی اثر و رسوخ کا مکمل خاتمہ ہو گیا ۔ حلقہ انتخاب میں عوامی فلاح و بہبود، ترقیاتی منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل میں بازل علی نقوی کی انتھک محنت نے مقامی رہنماؤں اور عوام میں اعتماد اور مقبولیت بڑھا دی ہے ۔
وزیر کی اس قابل ذکر خدمات کو دیکھتے ہوئے ن لیگ اور پی ٹی آئی کے کئی سرکردہ رہنما اپنے پورے خاندانوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں ۔ سید بازل علی نقوی کی قیادت میں پیپلز پارٹی نے یونین کونسل ہوتریڑی میں اپنی سیاسی قوت مستحکم کر لی ہے اور مقامی سطح پر پارٹی کی پذیرائی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر میں پیپلز پارٹی مضبوط قوت ہے،آئندہ حکومت ہماری ہوگی ،بازل نقوی
سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ وزیر کی مسلسل محنت، شفاف قیادت اور عوامی خدمت کی بدولت مخالف پارٹیوں کے رہنما اپنے اثر و رسوخ کو برقرار رکھنے کے لیے پارٹی بدلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔




