کیا آپ میرے کہنے پر اپنے گھر سے نکل جائیں گے؟ فلسطینی بچی کا امریکی صدر سے سوال

غزہ کی پٹی سے فلسطینیوں کی جبری ہجرت سے متعلق امریکی صدر کے متنازع بیان کے بعد غزہ کی پٹی کی ایک فلسطینی بچی نے ڈونلڈ ٹرمپ سے سوال کیا ہے کہ ’’اگر میں آپ سے کہوں کہ اپنے گھر سے نکل جائیں تو کیا آپ نکل جائیں گے؟‘‘

انسٹاگرام پر ایک ویڈیو کلپ وائرل ہے جس میں ماریہ حنون نامی بچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے پوچھا کہ ’’اگر آپ اپنے گھر سے نکلنے کو مسترد کر دیں گے تو پھر آپ مجھے سے کیوں چاہتے ہیں کہ میں اپنے گھر اور وطن سے نکل جانا قبول کر لوں‘‘۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ پر قبضہ کرنے کا اعلان، ایران کو بھی دھمکی

ماریہ کا کہنا تھا کہ آپ کہتے ہیں کہ آپ لوگ آزادی اور جمہوریت والی ریاست ہیں، آپ کون سی آزادی کی بات کرتے ہیں۔؟پیغام کے اختتام پر فلسطینی بچی نے ڈونلڈ ٹرمپ کو نصیحت کی آپ پوری دنیا پر حکم چلاتے ہیں سوائے غزہ کے کیوں کہ غزہ خود پوری دنیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب تک کم از کم چار مرتبہ فلسطینیوں کی غزہ کی پٹی سے ہجرت پر زور دے چکے ہیں۔ انہوں نے اردن اور مصر سے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کا استقبال کریں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان 16 ماہ تک جاری رہنے والی جنگ کے نتیجے میں غزہ کی پٹی میں وسیع پیمانے پر تباہی پھیل چکی ہے۔

واضح رہے کہ غزہ کی آبادی کی جبری ہجرت بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس تجویز کو نہ صرف خطے میں بلکہ واشنگٹن کے مغربی اتحادیوں کی جانب سے بھی شدید مخالفت کا سامنا ہے.

 

Scroll to Top