پنشن

وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دیدی

اسلام آباد:وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے ۔ 

نجی ٹی وی کے مطابق یہ اضافہ یکم ستمبر 2025 سے نافذ العمل ہوگا اور پنشنرز کو بقایاجات بھی فراہم کیے جائیں گے ۔ ای او بی آئی ہر ماہ پنشن کی مد میں تقریباً 10 ارب روپے جاری کرے گا جبکہ طویل سروس رکھنے والے پنشنرز کی ماہانہ پنشن اب 30 ہزار روپے سے تجاوز کر جائے گی ۔

مزید برآں، غیر رسمی شعبے کے مزدوروں ، گھریلو ملازمین اور زرعی مزدوروں کو ای او بی آئی میں شامل کرنے کے لیے ایک خصوصی کمیٹی بھی قائم کر دی گئی ہے ۔

وفاقی وزیر برائے سمندر پار پاکستانی و انسانی وسائل، چوہدری سالک حسین نے کہا کہ حکومت محنت کش طبقے کی فلاح و بہبود اور سماجی تحفظ کے لیے پرعزم ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر، پنشن وتنخواہوں میں اضافے کانوٹیفکیشن جاری، کنٹریکٹ ملازمین کیلئے بھی خوشخبری

اس سے قبل وزارتِ خزانہ نے واضح کیا تھا کہ:یکم جولائی 2025 یا بعد میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کے لیے بھی ریلیف ہوگا ۔ تمام وفاقی پنشنرز پر اضافہ یکساں طور پر لاگو ہوگا ۔

  2011سے 2024 کے دوران دیے گئے 5 ایڈہاک ریلیف الاؤنس پنشن کا مستقل حصہ بنیں گے ۔ گراس پنشن میں سے کمیوٹ شدہ حصہ منہا کرکے یہ ریلیف شامل کیے جائیں گے ۔

Scroll to Top