مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن میں کلاوڈ برسٹ، 3 افرادجاں بحق، 5 لاپتہ

(کشمیر ڈیجیٹل)مقبوضہ کشمیر کے ضلع رام بن کی تحصیل راجگڑھ میں کلاوڈ برسٹ کے نتیجے میں کم از کم تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ لاپتہ ہو گئے۔ مقامی حکام کے مطابق واقعہ ہفتہ کی صبح پیش آیا جس کے بعد ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق شدید بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آئی جس سے جانی نقصان ہوا۔ ریسکیو ٹیمیں علاقے میں موجود ہیں اور لاپتہ افراد کی تلاش جاری ہے۔ مقامی انتظامیہ نے متاثرہ مقام کے نزدیک بسنے والی آبادی کو مزید خطرات کے پیش نظر الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سوزوکی ایوری VX پر 4.5 لاکھ ڈسکاؤنٹ اور آسان فنانسنگ

دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی بارشوں کے نئے سلسلے کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور ضلعی انتظامیہ کو ہنگامی اقدامات کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Scroll to Top