سوزوکی ایوری VX پر 4.5 لاکھ ڈسکاؤنٹ اور آسان فنانسنگ

(کشمیر ڈیجیٹل)پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے بینک الفلاح کے تعاون سے اپنے مقبول ماڈل سوزوکی ایوری VX کے لیے شاندار فنانسنگ آفر متعارف کرا دی ہے۔ کمپنی کے مطابق صارفین کو اب گاڑی خریدنے پر 4 لاکھ 50 ہزار روپے کا ڈسکاؤنٹ ملے گا جبکہ کم ترین ماہانہ قسطیں ادا کر کے ایوری حاصل کی جا سکتی ہے۔

سوزوکی پاکستان کے مطابق یہ پروموشن “ایوری VX فنانسنگ” کے نام سے متعارف کرائی گئی ہے جس میں صارفین کو ڈسکاؤنٹڈ مارک اپ ریٹ (K+3%) اور ڈسکاؤنٹڈ انشورنس ریٹ کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔ کمپنی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ گاڑی کی فوری ڈلیوری دی جائے گی۔

یہ سہولت محدود مدت کے لیے ہے اور صرف منتخب ماڈلز و ویرینٹس پر دستیاب ہوگی۔ اس منصوبے میں صارفین کو بینک الفلاح کے ذریعے نارمل یا RV فنانسنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اترپردیش میں گوگل میپس ٹیم پر مقامی لوگوں کا حملہ! پولیس نے معاملہ سلجھا دیا

سوزوکی ایوری VX ایک جدید 660 سی سی منی وین ہے جو سات نشستوں کی گنجائش کے ساتھ فیملی اور کمرشل استعمال کے لیے نہایت موزوں ہے۔ اس آفر کے بعد پاکستانی صارفین کے لیے ایوری کو مزید سستی اور پرکشش بنایا گیا ہے۔

Scroll to Top