کرتار پورکو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائیگا، فیلڈ مارشل کی یقین دہانی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کرتار پور سمیت پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور یقین دہائی کروائی کہ سیلاب سے متاثر ہونے والے تمام مذہبی مقامات کو دوبارہ اصل حالت میں بحال کیا جائیگا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیالکوٹ سیکٹر، شکر گڑھ، نارووال اور کرتارپور کا بھی دورہ کیا، فیلڈ مارشل کے دورےکامقصدسیلاب کی صورتحال، ریسکیو و ریلیف اقدامات کا جائزہ لینا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل کو سیلاب کی موجودہ صورتحال اور بارشوں کے آئندہ سلسلے کے لیے تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

سید عاصم منیرنے علاقے کی متاثرہ سکھ برداری سے ملاقات کی اور کہا کہ اقلیتوں اور ان کے مذہبی مقامات کا تحفظ ریاست اور اس کے اداروں کی ذمہ داری ہے، پاکستان اپنی ذمہ داری ادا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی آبی جارحیت سے کرتارپور زیر آب، گوردوارہ کرتارپور سیلاب میں ڈوب گیا

فیلڈ مارشل کا کہنا تھا سیلاب سے متاثرہ تمام مذہبی مقامات کو اصل حالات میں بحال میں بحال کیا جائے گا، دربار صاحب کرتارپور کو ترجیحی بنیادوں پر اصل حالت میں بحال کیا جائیگا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے بروقت اور فعال اقدامات پر فوجی جوانوں اور سول انتظامیہ کی مربوط اور انتھک کاوشوں کو سراہا۔

فیلڈ مارشل نے فوجی جوانوں سے بھی ملاقات کی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے دوران جوانوں کے بلند حوصلے، پیشہ ورانہ تیاری اور قوم کی خدمت کے عزم کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: فیلڈمارشل سید عاصم منیر نے آزادکشمیر کے سیلاب متاثرین کیلئے بڑااقدام اٹھا لیا

 

Scroll to Top