پریس کلب باغ : نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

باغ(کشمیر ڈیجیٹل نیوز) پریس کلب باغ میں نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا، سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد سارا دن پریس کلب میں آ کر نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے رہے،

سیٹیزن رائٹس فورم باغ کے صدر سید فاروق شاہ ، جنرل سیکرٹری خواجہ احتشام شفیق شامی ، چوہدری سیٹھ عابد ،سابق ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سید نسیم شاہ ، پروفیسر سید ریاض گردیزی ،ڈاکٹر ابرار ، یاسین بغدادی ، کونسلر راجہ نوید ، میونسپل کونسلر خان قادر خان، سابق ڈویژنل ڈائریکٹر سردار راشد آزاد ، خواجہ ناصر اسلم ، سید مدثر گردیزی ، عثمان منصور ، عمر گیلانی، شیخ فراز , خواجہ عمران بانڈے ، اور دیگر نے پریس کلب میں آ کر نومنتخب صدر سردار اکمل عارف ، جنرل سیکرٹری سید طاہر حسین گردیزی اور کابینہ کے دیگر عہدیداران کو پھولوں کے گلدستے پیش کیئے

انہیں ہار پہنائے ، آس موقع پر پریس کلب کے عہدیداران نے کہا ہے میڈیا عوام کی آواز بنے گا اور تحریک آزادی کشمیر اور عوامی مسائل اجاگر کرنے میں بھرپور کردار ادا کرے ۔

مزید یہ بھی پڑھیںـ:طوفانی بارشیں اور سیلاب کا خطرہ،چھٹیاں منسوخ ،رین ایمرجنسی نافذ

Scroll to Top