حویلی: یوم یکجہتی کشمیر قومی وملی جوش وجذبے سے منایا گیا،کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش

حویلی کہوٹہ ( کشمیر ڈیجیٹل)ملک بھر کی طرح آزاد کشمیر کے ضلع حویلی اور تینوں سب ڈویثرن میں یوم یکجہتی کشمیر قومی و ملی جذبہ سے منایا گیا۔ مرکزی تقریب گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول کہوٹہ میں منعقد ہوئی جہاں 10 بجے کشمیر سے یکجتی کی طور پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گی۔ بعدازں ڈپٹی کمشنر حویلی کی زیر صدارت ریلی بھی نکالی گی جو ڈی سی آفس سے ہوتی ہی کچہری چوک میں اختتام پذیر ہوئی جس میں سول سوسائٹی ، سیاسی و سماجی شخصیات کے ساتھ عوام کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے اقوام عالم سے بھارت مظالم کے خلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کیا گیا۔

مزید برآں سب ڈویژن خورشید آباد میں اسسٹنٹ کمشنر خورشید آباد میں راجہ ایاز احمد نثار کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جو بازار سے ہوتی ہی اسسٹنٹ کمشنر آفس خورشید آباد میں اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے دوران شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز تھام رکھے تھے۔ اس موقع پر انسانی ہاتھوں کی زنجیر بناتے ہوۓ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاگیا۔ بعد ازاں اے سی آفس میں بسلسلہ یوم یکجتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ہر مکتبہ فکر سے وابستہ افراد شریک ہوئے ۔

پاک فوج کے زیر اہتمام نیزہ پیر سیکٹر میں بھی یکجتی کشمیر کا دن جوش و خروش سے منایا گیا۔ دن کی مناسبت سے نیزہ پیر چوک سے مجید گلی تک ریلی نکالی گئی جہاں سینکڑوں کی تعداد میں شرکاء نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر کشمیر کے ساتھ اظہار یکجتی کا ثبوت پیش کیا۔ بعدازں نیزہ پیر چوک میں ہی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسکے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جامعہ پونچھ حویلی کیمپس خواجہ فاروق احمد تھے کے علاؤہ کمانڈنگ آفیسر بھی شریک ہوئے۔ منعقدہ پروگرام میں ” کشمیر بنے گا پاکستان” اور یوم یکجتی کشمیر کے موضوع پر تقریری مقابلہ جات کا بھی انعقاد کیا گیا جہاں مقررین نے خوبصورت دلیل سے سامعین کو محظوظ کیا۔ اسکول کے طلباء کی جانب سے ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے گئے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی خواجہ فاروق احمد نے خطاب کرتے ہوئے خوبصورت پروگرام کے انعقاد پر کمانڈنگ آفیسر کا شکریہ ادا کیا۔ انکا کہنا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر واقع علاقے میں اس قسم کا پروگرام حقیقی معنوں میں اہمیت کا حامل ہے۔ کشمیریوں کے دل پاکستانی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس دن کا مقصد اقوام عالم کو بتانا ہے کہ کشمیر کا ہر بچہ محتدد ہے۔ وہ دن دور نہیں جب لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف کے کشمیری مل کر آزادی کا جشن منائیں گے۔ تقریب کے اختتام پر شاندار پرفارمینس کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

Scroll to Top