امریکہ سے پاکستان پہنچنے والی خاتون عمران خان سے ملنے اڈیالہ پہنچ گئی

راولپنڈی (کشمیر ڈیجیٹل) بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کرنے کیلئے امریکہ سے پاکستان آنیوالی خاتون ڈاکٹر سندس علی اڈیالہ جیل پہنچ گئی۔عمران خان کو کتابیں پیش کی گئیں

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ میں جب بھی امریکا سے آتی ہوں بانی کیلئے کتابیں لے کر آتی ہوں

بانی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جیسا لیڈر قید تنہائی میں ہے، ان کتابوں سے وہ مطالعہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر سندس علی نے کہا کہ منگل کو بھی جو کتابیں بانی کو دی گئیں وہ بانی کے لیے امریکا سے لائی تھی۔

ڈاکٹر سندس علی کا کہنا تھا کہ امریکہ میں جمہوریت ہے، بہت سے لوگ ٹرمپ کو اچھا نہیں سمجھتے ہوں گے لیکن وہ اقتدار میں ہے۔

بھمبر: بم ڈسپوزل اسکواڈ نے سیلاب میں بہہ کر آنیوالے مائنز ناکارہ بنا دیئے

Scroll to Top