آزاد کشمیر میں مقیم افغان شہری ہائیکورٹ پہنچ گئے، رٹ پٹیشن دائر

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل ) آزاد کشمیر میں مقیم افغان شہری ہائی کورٹ پہنچ گئے ، رٹ کی سماعت آج ہو گی۔

آزاد کشمیر میں مقیم افغان شہری عبدالجبار اور دیگر کی جانب سے ہائی کورٹ مظفرآباد میں رٹ پٹیشن دائر کی گئی، جبکہ اسی نوعیت کی دو مزید درخواستیں دیگر افغان خاندانوں نے بھی جمع کروا رکھی ہیں

درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ 1994ء سے مظفرآباد میں مقیم ہیں اور 2005ء سے ’’سٹی نیشنل ہوٹل‘‘ کے نام سے باقاعدہ کاروبار کر رہے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ مستقل ٹیکس دہندگان ہیں اور ان کی رعایتنہ (رہائشی حقوق) کی درخواست بورڈ آف ریونیو میں زیر التوا ہے، حالانکہ قانون کے مطابق دس سالہ قیام کے بعد یہ حق ملنا چاہیے۔۔

جبکہ ان کا قیام 32 برس سے زائد کا ہے۔درخواست گزاروں نے مزید کہا کہ وزارتِ داخلہ پاکستان نے 4 اگست 2025ء کو ایک حکم نامے کے ذریعے انہیں 31 اگست تک وطن واپس جانے کی ہدایت دی ہے، جو غیر قانونی اقدام ہے

ان کی رعایتنہ کی درخواست پر ابھی فیصلہ آنا باقی ہے۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ بورڈ آف ریونیو کو جلد فیصلہ کرنے کی ہدایت دی جائے اور متعلقہ حکام کو جبری واپسی سے روکا جائے۔

مقدمہ کی سماعت جسٹس خالد رشید کی عدالت میں ہوئی، عدالت نے رٹ پٹیشن کو قابلِ سماعت قرار دیتے ہوئے منظور کر لیا اور مزید سماعت (29 اگست) کو مقرر کر دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی4 قائمہ کمیٹیوں سے مستعفی

Scroll to Top