پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال ویمن یونیورسٹی باغ کی وائس چانسلر منتخب ، صدر نے منظوری دیدی

اسلام آباد( کشمیر ڈیجیٹل)صدر آزاد جموں وکشمیر و چانسلر آزاد جموں وکشمیر یونیورسٹیزبیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کے وائس چانسلرکے عہدے کیلئے سینٹ وویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ کی طرف سے بھیجے گے آرڈر آف میرٹ کے مطابق فیصلہ سنادیا۔

چانسلر نے پہلے تین امیدواروں پروفیسر ڈاکٹر انیلہ کمال، پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل اور پروفیسر ڈاکٹرشاہد احمد خان سے انٹرویوزکئے۔

صدر وچانسلریونیورسٹیز آزادکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پروفیسر ڈاکٹرانیلہ کمال کی بطور وائس چانسلر کیلئےحتمی منظوری دے دی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:

Scroll to Top