(کشمیر ڈیجیٹل)ٹرمپ انتظامیہ نے غیر ملکی طلبہ اور صحافیوں کے ویزوں کی مدت محدود کرنے کی تجویز پیش کر دی ہے۔
محکمہ ہوم لینڈ سکیورٹی کے مطابق مختلف کیٹیگریز میں ویزا کی مدت کم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 1978 سے اب تک ایف ویزا رکھنے والے غیر ملکی طلبہ کو امریکا میں غیر معینہ قیام کی اجازت حاصل تھی، جس کے باعث امریکی شہریوں کو نقصان پہنچنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔
محکمہ نے مزید کہا کہ اگر یہ قانون منظور ہوا تو غیر ملکی طلبہ صرف اپنے اسٹڈی پروگرام کی مدت تک امریکا میں رہ سکیں گے اور زیادہ سے زیادہ چار سال تک قیام کر سکیں گے۔ اس کے علاوہ طلبہ اور غیر ملکی میڈیا نمائندگان کو باقاعدہ جانچ پڑتال کے عمل سے بھی گزرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا ،سکولوں میں اسمارٹ فونز استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی
واضح رہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2020 میں بھی اس قانون کی تجویز پیش کی تھی تاہم بعد ازاں بائیڈن انتظامیہ نے اس کو مسترد کر دیا تھا۔




