بارشوں کے نئے سپیل کی پیشگوئی،ندی نالوں کے بپھرنے کا خدشہ

اسلام آباد: آزادکشمیرسمیت ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان آئیں گی ، 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی پاکستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

29 اگست تا2ستمبر بالائی اور وسطی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

شدید بارشوں سے آزاد کشمیر، مری، اسلام آباد اورراولپنڈی کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ چترال، دیر، سوات ، شانگلہ، بونیر ، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: این ڈی ایم اے نے مون سون بارشوں کے دوران سیاحت پر پابندی کی تجویز دیدی

اس کے علاوہ لاہور،گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاوراور مردان کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آزادکشمیر، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے جبکہ آندھی اور بارش سے کمزور انفراسٹرکچر، کھمبوں، بل بورڈز وغیرہ کونقصان کا اندیشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

Scroll to Top