پشاور(کشمیر ڈیجیٹل) سوات، بونیر اور دیر کے اضلاع میں بدھ کی شام زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
مقامی ذرائع کے مطابق، بونیر، سوات اور دیگر اضلاع میں محسوس کیے گئے جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور قرآن پاک کی تلاوت کرنے لگے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق، اس خطے میں 5.1 شدت کا زلزلہ آیا جس کا مرکز تاجکستان کے شہر اشکشم سے 44 کلومیٹر دور تھا۔
زلزلے نے ملاکنڈ ڈویژن کے کچھ حصوں کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تاہم کسی بھی علاقے سے جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔



