(کشمیر ڈیجیٹل)محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ آج آزاد کشمیر اور شمال مشرقی پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
گزشتہ روز گجرات، سیالکوٹ، جہلم اور نارووال سمیت پنجاب کے کئی حصوں میں شدید بارش ہوئی، جس کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کے واقعات سامنے آئے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی آزاد کشمیر اور پنجاب کے شمال مشرقی اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے، جس کے باعث مقامی اور برساتی ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں بھارت کے پانی چھوڑنے سے سیلاب، سات اضلاع میں فوج طلب کر لی گئی
ادارے نے خبردار کیا ہے کہ نارووال، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ اور لاہور کے نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ آزاد کشمیر میں شدید بارش کے نتیجے میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔




