اسسٹنٹ کمشنر میرپور آفس کا کلرک گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث ہونے پر گرفتار

میرپور: اسسٹنٹ کمشنر آفس میرپورکا کلرک بائو محسن راسب گاڑیوں کے فراڈ میں ملوث نکلا ، ملزم کو سکنہ سٹاف کالونی سے گرفتار کر لیا،مزید 3ملزمان کی تلاش کیلئے تلاشی جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفس میرپور کے کلرک محسن راسب نےاپنے ساتھیوں ارسلان خلیل ولد خلیل ،وقار علی ولد محمد رزاق اور عبدالرحمان ولد جمیل احمد کے ہمراہ خیام جاوید سے کار ہتھیائی اور دھوکے سے بائیومیٹرک بھی کرالی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی کورئیر کالز کا نیا حربہ! پی ٹی اے نے شہریوں کو او ٹی پی فراڈ سے خبردار کر دیا

خیام کے مطابق کار کی مالیت 50لاکھ روپے تھی جبکہ ملزمان رقم دینے سے انکار کر چکے تھے جس پر پولیس سے رجوع کیا گیا۔

پولیس نے خیام کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے محسن کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگرملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top