مظفرآباد ( کشمیر ڈیجیٹل ) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کی سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی ہے ۔ پیپلز پارٹی ، پی ٹی آئی کےدرجنوں سرکردہ کارکنان اور عہدیداران نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق حلقہ ایک میں امیدوار اسمبلی و سابق وزیر حکومت کی قیادت پر اعتماد کرتے ہوئے شمولیتی پروگرام میں شرکاء نے محترمہ نورین عارف کے ہاتھ پر سیاسی بیعت کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں اور آئندہ سیاسی جدوجہد پارٹی کے پرچم تلے کریں گے ۔
یوسی شہید گلی، وارڈ ھڈورہ سے محمد اقبال اعوان، انصر اعوان، عبدالرزاق، شوکت اعوان، نظیر اعوان، حسن اعوان، یوسف اعوان، شہباز اعوان، ریاض اعوان، ممتاز اعوان، محمد تبسم، حنیف اعوان، ریاست اعوان، مقصود اعوان، سلیم اعوان، وقار اعوان، ذیشان اعوان، زبیر اعوان، عامر اعوان، عمیر اعوان، خورشید اعوان، راجہ اختر، راجہ ظہیر، قیوم اعوان، راجہ انوار، رفیق اعوان، تنویر اعوان اور علی تبسم سمیت دیگر کارکنان نے پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کی ۔
اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت محترمہ نورین عارف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی خدمت اور خطے کی تعمیر و ترقی کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنان کا اعتماد اور عوام کی محبت ان کی اصل طاقت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:نورین عارف کی سیاسی میدان میں دبنگ انٹری : پیپلز پارٹی کو بڑا جھٹکا
نورین عارف نے تمام نئے شامل ہونے والوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ ان کی شمولیت سے نہ صرف پارٹی مضبوط ہوگی بلکہ علاقے کی سیاست میں ایک نیا جوش و ولولہ پیدا ہوگا ۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے فیصلوں کے مطابق متحد ہو کر علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے ۔