اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما چوہدری محمد ریاض سے ملاقات کی جس میں آزادکشمیر کی مجموعی سیاسی صورت حال پر تفصیلی گفتگو کی گئی ۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ آزادکشمیر میں چیف الیکشن کمشنر سمیت دیگر کلیدی اور آئینی عہدوں پر تقرریاں اگر دونوں بڑی پارلیمانی جماعتوں کی مشاورت کے بغیر کی گئیں تو انہیں ہرگز قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس حوالے سے دونوں جماعتیں مشترکہ ردعمل کے طور پر لائحہ عمل طے کریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:عوامی مسائل کے حل کیلئے شاہ غلام قادر نے وزیر اعظم انوار الحق کو اہم مشورہ دیدیا
اس موقع پر ایک سوال کے جواب میں دونوں رہنماؤں نے واضح کیا کہ آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کسی بھی حلقے میں مشترکہ امیدوار کھڑا نہیں کریں گی بلکہ ہر حلقے میں دونوں جماعتیں اپنے اپنے اُمیدوار میدان میں اتاریں گی ۔
یہ بھی پڑھیں:راولاکوٹ:پیپلز پارٹی رہنما کی طرف سے سی ایم ایچ کو 15ویل چیئرز عطیہ




