باغ انتظامیہ

باغ انتظامیہ اور ادارے رات گئے تک متحرک رہے

باغ (کشمیرڈیجیٹل ) ضلعی انتظامیہ کی شبانہ خدمات، ارجہ روڑ کھل گئی ،باغ میں انتظامیہ اور متعلقہ ادارے رات گئے تک متحرک رہے اور عوامی سہولیات یقینی بنانے کے لیے فیلڈ میں موجود رہے ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر محمد صداقت خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رات آخری پہر تک اپنی نگرانی جاری رکھی جبکہ پی ڈبلیو ڈی نے پنیالی کراس سے بند باغ ارجہ روڑ کھول دی ۔ ڈپٹی کمشنر باغ ڈاکٹر صداقت نے رات دیر تک اپنی ٹیم کے ہمراہ مختلف علاقوں کا دورہ کیا تاکہ سڑکوں کی صور ت حال کا جائزہ لیا جا سکے ۔

ان دوروں کے دوران انتظامیہ نے مقامی لوگوں کے مسائل سنے اور فوری اقدامات کے احکامات د ئیے ۔ اسی اثناء میں پی ڈبلیو ڈی باغ نے پنیالی کراس سے بند شدہ باغ ارجہ روڑ کھول د ی تاکہ عوام کو آمد و رفت دشواری پیش نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں:ضلع باغ میں شدید بارشیں:لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو نقصان

اس موقع پر پولیس اہلکار بھی موجود رہے تاکہ کسی قسم کی ہنگامی صورت حال سے نمٹا جا سکے ۔ ڈپٹی کمشنر باغ نے عوام سے اپیل کی اور دعا کی کہ اللہ سب کو محفوظ رکھے اور ساتھ ہی انتظامیہ کی جانب سے عوام کو یقین دہانی کرائی گئی کہ آپ کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا ۔

Scroll to Top