مظفر آباد ، کراچی (کشمیر ڈیجیٹل )محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ 27 اگست سے آزاد کشمیر میں ایک اور مون سون سسٹم داخل ہوگا جس کے نتیجے میں وادی نیلم ، مظفرآباد ، باغ ، راولاکوٹ اور دیگر مقامات پر بادل برسنے کا امکان ہے ۔ مون سون کی سرگرمی کے دوران بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش بھی متوقع ہے ، جس سے موسم خوشگوار ہونے کے ساتھ ساتھ بعض مقامات پر خطرات بھی بڑھ سکتے ہیں ۔
پاکستان کے دیگر علاقوں میں موسمی صورتحال:
27 اگست سے کراچی سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں مون سون سسٹم کے اثرات متوقع ہیں ۔ کراچی کے نارتھ ناظم آباد ، بورڈ آفس، حیدری، سکیم 33، صدر اور شارع فیصل سمیت دیگر علاقوں میں صبح کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی نے موسم خوشگوار بنا دیا۔ سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں 27 سے 29 اگست کے دوران بارش کا امکان ہے۔مٹھی، تھرپارکر، عمرکوٹ اور میرپورخاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے ۔
بالائی اور وسطی پاکستان:
جڑواں شہروں اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری، گلیات، اٹک ، چکوال ، جہلم اور منڈی بہاؤالدین میں بارش کی پیش گوئی ہے۔ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی ہوائیں داخل ہو رہی ہیں ، جس سے مختلف پہاڑی علاقوں میں بھی بادل برس سکتے ہیں ۔
شمالی اور گلگت بلتستان:
گلگت بلتستان کے بعض مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش برسے گی ۔ دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، کوہاٹ اور پشاور میں بھی بارش ہو سکتی ہے ۔
اس پیشگوئی کے مطابق پورے ملک کے مختلف حصے مون سون کی سرگرمی سے متاثر ہو سکتے ہیں ، جس سے موسم خوشگوار تو ہوگا لیکن بعض علاقوں میں محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:ضلع باغ میں شدید بارشیں:لینڈ سلائیڈنگ سے گھروں اور سڑکوں کو نقصان




