ہائیکورٹ سے نکالے گئے سفارشی ملازمین کو سپریم کورٹ کاحکم امتناع دینے سے انکار

مظفرآباد: چیف جسٹس سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے ہائیکورٹ سے نکالے گئے ملازمین کو حکم امتناع دینے سے انکار کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

ہائیکورٹ سے نکالے گئے ملازمین ہائیکورٹ کے فیصلہ کو چیلنج کرتے ہوئے حکم امتناع دینے کی درخواست کی تھی جس کی سماعت چیف جسٹس راجہ سعید اکرم خان نے کی۔

چیف جسٹس سپریم کورٹ راجہ سعید اکرم خان نے ابتدائی سماعت کے بعد حکم امتناع دینے کی درخواستیں خار ج کردیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہائیکورٹ آزادکشمیر کا بڑا فیصلہ،سابق چیف جسٹس دور میں بھرتی41 سے زائد ملازمین کی تقرریاں کالعدم

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ہائیکورٹ آزادکشمیر نے سابق چیف جسٹس صداقت حسین راجا کے آخری دنوں میں بھرتی کئے گئے 40سے زائد ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کرنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

ہائیکورٹ میں کی گئی تقرریوں کو وکلاء کی جانب سے چیلنج کیا گیا تھا جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ قواعد کو نظرانداز کرتے ہوئے سفارشی لوگ بھرتی کئے گئے ہیں۔

Scroll to Top