لاہور(کشمیر ڈیجیٹل)بھاری بھرکم ٹریفک چالان سے تنگ شہری بجلی کھمبے پر چڑھ گیا، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوگئی ۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں نیلے رنگ کی شلوار قمیض پہنا شہری بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔
میڈیا رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ یہ واقعہ لاہور کے فیروزپور روڈ پر پیش آیا جہاں ایک شہری کا ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2 ہزار روپے کا چالان کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شہری نے ٹریفک پولیس سے بھاری چالان نہ کرنے کی درخواست بھی کی لیکن ناکامی پر وہ غصے میں بجلی کے ہائی وولٹیج کھمبے پر چڑھ گیا جس پر لوگوں نے اسے نیچے آنے کیلئے کہا لیکن وہ نہ مانا۔
لاہور میں ایک شخص ارفع کریم ٹاور فیروزپور روڈ پر 11 کے وی بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا
ریسکیو اہلکار اور پولیس کی نفری موقع پر موجود pic.twitter.com/nIeiHrVgZn
— Shiraz Hassan (@ShirazHassan) August 21, 2025
واقعہ انتظامیہ تک پہنچا تو پھر پولیس اور ریسکیو اہلکار شہری کی زندگی بچانے موقع پر پہنچ گئے اور بہت سمجھانے کے بعد بلآخر شہری کو کرین کی مدد سے باحفاظت ریسکیو کیا گیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
وائرل ویڈیو میں ریسکیو اہلکاروں کو شہری کے ساتھ کرین میں دیکھا جاسکتا ہے جب کہ شہری کو اس موقع پر جذباتی ہوتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اس وائرل ویڈیو کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:مہنگائی سے تنگ عوام کیلئے بڑی خبر، بجلی 1روپے 69 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان