ایک اور یورپی ملک میں ملازمت کا سنہری موقع ، ورک ویزے کیلئے درخواستیں طلب

مالٹا(کشمیر ڈیجیٹل)روزگار کے خواہشمند افرادکیلئےیورپی ملک مالٹا نئی امید کا مرکزبن گیا، جہاں مختلف شعبوں میں ہزاروں ہنرمندوں سے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں

ماہرین کا کہنا ہے کہ مالٹا نے اپنے ورک ویزا کا نظام اس طرح ڈیزائن کیا ہے کہ یہاں ہنرمند اور غیر ہنرمند دونوں افراد کے لیے ملازمت کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

صحیح دستاویزات اور قوانین پر عمل کرتے ہوئے کوئی بھی غیر ملکی مالٹا میں اپنے بہتر مستقبل کی بنیاد رکھ سکتا ہے۔

مالٹا میں سیاحت، آئی ٹی اور صحت جیسے شعبوں میں بڑھتی ہوئی طلب نے ہزاروں غیر ملکیوں کے لیے ملازمت کے دروازے کھول دیے ہیں۔ لیکن یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ایک عام پاکستانی مالٹا میں ملازمت کرنے کے خواب کی تعبیر کس طرح حاصل کرسکتا ہے؟

زیر نظر مضمون میں مالٹا کے ورک ویزا کے قواعد و ضوابط، رہائش اور دیگر سہولیات حاصل کرنے کا مکمل طریقہ کار بیان کیا جارہا ہے۔

ویزے کے حصول کے لیے امیدواروں کو مخصوص مراحل سے گزرنا ہوگا، جنہیں مالٹا حکومت کی جانب سے ایک منظم نظام کے تحت مرتب کیا گیا ہے۔

ویزا مراحل کیا ہیں؟

درخواست گزار کو پہلے مرحلے میں تمام ضروری کاغذات مکمل کرنے اور انٹرویو کے بعد حتمی منظوری کا انتظار کیا جاتا ہے جو عموماً کئی ہفتوں سے چند ماہ تک ہوسکتا ہے، لیکن اگر درخواست ’کی ورکر ایکٹیویٹی‘ کے تحت دی جائے تو منظوری کا عمل زیادہ تیزی سے مکمل ہوتا ہے۔

منظوری ملنے کے بعد ویزا جاری کیا جاتا ہے اور امیدوار مالٹا پہنچ کر اپنی ملازمت کا آغاز کر سکتا ہے۔ قانون کے مطابق درخواست گزار کو اپنی آمد کے چند دنوں کے اندر رہائش کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔

ورک ویزا عموماً ایک سال کے لیے جاری کیا جاتا ہے اور اس کی سالانہ تجدید ممکن ہے، بشرطیکہ ملازمت برقرار رہے اور آجر بھی مکمل تعاون کرے۔

پانچ سال تک مسلسل قیام اور ملازمت کے بعد امیدوار کو طویل مدتی رہائش یا مستقل رہائش کے لیے درخواست دینے کا حق حاصل ہو سکتا ہے۔ تاہم ویزا ہولڈرز پر لازم ہے کہ وہ تمام ملکی قوانین کی پاسداری کرے، ٹیکس ادا کرے اور ملازمت کے قواعد پر عمل درآمد کرے۔ اس کے علاوہ کسی دوسرے آجر کے ساتھ کام کرنے کے لیے نیا اجازت نامہ لینا ضروری ہے۔

کن شعبہ جات میں ملازمتوں کے مواقع ہیں؟

مالٹا میں چند نمایاں شعبوں میں غیر ملکی افراد کی بڑی تعداد میں ضرورت ہے جن میں سیاحت ہوٹلز، ریسٹورنٹس۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی (سافٹ ویئر ڈویلپرز، آئی ٹی سپورٹ۔ تعمیرات اور مزدوری، شعبہ صحت میں نرسز، کیئرگیورز کے علاوہ تعلیم و تدریس۔ صفائی اور دیکھ بھال۔ ریٹیل اور کسٹمر سروس شامل ہیں۔

درخواست گزار یہ بات ذہن نشین کرلے کہ اس کا ورک ویزا ایک سال کی مدت کے لیے ہے، لیکن اگر ملازمت جاری رہی تو اسے ہر سال تجدید کرانے کا حق حاصل ہوگا۔

پانچ سال مسلسل محنت اور قانونی قیام کے بعد وہ یہاں مستقل رہائش کا بھی اہل ہو سکتا ہے، یاد رہے کہ یہ صرف ایک ملازمت کا سفر نہیں بلکہ ایک نئے اور روشن مستقبل کی کنجی بھی ہے۔

برطانوی کرنسی کی تاریخ کا اہم باب بند: ملکہ الزبتھ کی تصویر والا آخری سکہ جاری

Scroll to Top