میرپور (کشمیر ڈیجیٹل نیوز)حماد نجیب نے برطانیہ سے ایم ایس سی پراجیکٹ مینجمنٹ مکمل کر کے علاقے کا نام روشن کر دیا ۔
حماد نجیب ضلع میرپور کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت بابو محمد نجیب کے صاحبزادے، مڈ بینسی کی سیاسی و سماجی
شخصیت حاجی راجہ محمد اقبال اور راجہ پرویز اختر کے بھتیجے ہیں ۔
اس کے علاوہ حماد نجیب ممبر ضلع کونسل یونین کونسل پوٹھہ بینسی توقیر نجیب ایڈووکیٹ کے چھوٹے بھائی بھی ہیں ۔
انہوں نے ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی، لیسٹر، برطانیہ سے ایم ایس سی پراجیکٹ مینجمنٹ کی ڈگری کامیابی سے مکمل کر لی ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:اسٹریٹ چلڈرن فٹبال ٹیم کا برطانیہ کا دورہ، پاکستان کا نام روشن کردیا
یہ کامیابی نہ صرف حماد نجیب کے لیے بلکہ پورے علاقے مڈ بینسی کے لیے باعث فخر اور اعزاز ہے۔
علاقے کے رہائشیوں نے انہیں اس کارنامے پر مبارکباد دی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اور ان کے اہلِ خانہ کو آئندہ زندگی میں بھی کامیابیوں سے نوازے ۔
حماد نجیب کی محنت اور لگن نے یہ ثابت کیا ہے کہ علم اور تعلیم کے ذریعے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو بڑھا کر معاشرے کے لیے مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں ۔
اہل علاقہ اس اُمید کا اظہار کر رہے ہیں کہ حماد نجیب اپنی تعلیم اور تجربے کو علاقے کی ترقی میں کے لیے ضرور استعمال کریں گے ۔