ضمنی الیکشن ، مسلم لیگ ن کے امیدواروں کا اعلان، نام سامنے آگئے

اسلام آباد (کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان مسلم لیگ (ن) نے این اے 129 لاہور کے ضمنی انتخاب کیلئے حافظ محمد نعمان اور پی پی 87 میانوالی کے لیے علی حیدر نور خان نیازی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ این اے 129 کی سیٹ بزرگ سیاست دان اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ۔

جبکہ پی پی 87 کی سیٹ تحریک انصاف کے رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ملک احمد خان بچھر کی نااہلی کے سبب خالی ہوئی ہے۔ انہیں 9 مئی کیس میں سزا سنائی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیر حکومت نورین عارف کا مچھیارہ کا دورہ، سیلاب متاثرین سے ملاقات

Scroll to Top