(کشمیر ڈیجیٹل) سابق وزیر حکومت اور مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کی مرکزی نائب صدر، حلقہ کوٹلہ سے امیدوار اسمبلی محترمہ نورین عارف نے یونین کونسل مچھیارہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کی مقامی قیادت، سابق ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی نصیرآباد عبداللہ خان، یونین کونسل مچھیارہ کے چیئرمین میر فرید، صدر یوتھ لیگ خواجہ کاشف، خواجہ کامران اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
محترمہ نورین عارف نے متاثرہ علاقوں کے ساتھ ساتھ اس قدرتی آفت سے متاثر ہونے والے افراد سے بھی ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ ان کا کہنا تھا کہ مون سون کی حالیہ بارشوں نے خطے بھر میں انسانی جانوں اور املاک کو نقصان پہنچایا ہے اور انسانی جانوں کے ضیاع پر جتنا بھی دکھ کا اظہار کیا جائے کم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں اور کلاؤڈ برسٹ، 670 اموات، حکومت اور فوج کا مشترکہ ایکشن