(کشمیر ڈیجیٹل) آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کی ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (SDMA) نے مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات اور دریاؤں کی صورتحال سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یکم جون سے 18 اگست 2025 تک شدید بارشوں اور مختلف حادثات کے باعث 15 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے۔ اس دوران 719 مکانات متاثر ہوئے جن میں سے 152 مکمل طور پر تباہ جبکہ 567 جزوی طور پر متاثر ہوئے۔ مزید برآں 49 دکانیں اور 210 مویشی بھی ہلاک ہوئے۔
ضلع وار تفصیلات
- مظفرآباد: 7 جاں بحق، 1 زخمی، 10 مکانات مکمل اور 33 جزوی متاثر، 10 دکانیں متاثر، 1 مویشی ہلاک۔
- وادی جہلم: 1 جاں بحق، 4 زخمی، 10 مکانات مکمل اور 62 جزوی متاثر، 17 دکانیں متاثر، 8 مویشی ہلاک۔
- وادی نیلم: 2 جاں بحق، 3 زخمی، 3 مکانات مکمل اور 8 جزوی متاثر، 9 دکانیں متاثر، 180 مویشی ہلاک۔
- باغ: 1 جاں بحق، 14 مکانات مکمل اور 24 جزوی متاثر، 1 دکان متاثر، 1 مویشی ہلاک۔
- پونچھ: 5 زخمی، 36 مکانات مکمل اور 72 جزوی متاثر، 3 دکانیں متاثر۔
- سدھنوتی: 1 جاں بحق، 6 زخمی، 44 مکانات مکمل اور 135 جزوی متاثر، 8 دکانیں متاثر، 3 مویشی ہلاک۔
- حویلی: 2 جاں بحق، 2 زخمی، 18 مکانات مکمل اور 161 جزوی متاثر، 15 مویشی ہلاک۔
- کوٹلی: 1 جاں بحق، 2 زخمی، 12 مکانات مکمل اور 54 جزوی متاثر، 1 دکان متاثر، 1 مویشی ہلاک۔
- بھمبر: 1 زخمی، 16 مکانات جزوی متاثر، 1 مویشی ہلاک۔
- میرپور: 5 مکانات مکمل اور 2 جزوی متاثر۔
دریاؤں کی صورتحال (صبح 9 بجے تک)
- دریائے جہلم دومیل پوائنٹ پر 14.60 فٹ گہرائی اور 11,539 کیوسک فلو۔
- دریائے جہلم چھکوٹھی پوائنٹ پر 12.90 فٹ گہرائی اور 7,324 کیوسک فلو۔
- دریائے نیلم کریم آباد پوائنٹ پر 6.30 فٹ گہرائی اور 613 کیوسک فلو۔
- دریائے پونچھ کوٹلی پوائنٹ پر 11.30 فٹ گہرائی اور 13,937 کیوسک فلو ریکارڈ کیا گیا۔
موسم کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں اسکولوں کی پانچ روزہ تعطیلات کا اعلان