آزاد کشمیر میں بارشوں کے باعث اسکول 2 روز کے لیے بند

(کشمیر ڈیجیٹل)آزاد کشمیر میں مسلسل بارشوں اور سیلابی خطرے کے باعث دو روزہ تعلیمی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ باغ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے 18 اور 19 اگست کو بند رہیں گے۔ حکام کے مطابق یہ فیصلہ شدید بارشوں اور محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ فلڈ وارننگ کے پیشِ نظر کیا گیا ہے۔

پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے آزاد کشمیر میں شدید بارشوں کے بعد سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے جبکہ قریبی علاقوں میں مسلسل بارشوں سے بڑی تباہی بھی رپورٹ ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ٹاپ 40 بزنس گروپس کی فہرست جاری، فوجی فاؤنڈیشن نمبر ون

اس سے قبل محکمہ تعلیم آزاد جموں و کشمیر نے بھی 15 اور 16 اگست کو تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ اس نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کی منظوری سے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے باعث بند رہیں گے۔

Scroll to Top