نیلم ویلی: کلاؤڈ برسٹ سے متاثرہ کنڈل شاہی۔کٹن روڈ بحال

(کشمیر ڈیجیٹل)نیلم ویلی میں کنڈل شاہی سے کٹن جانے والی سڑک پر ہنگامی بنیادوں پر بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں کلاؤڈ برسٹ کے باعث یہ سڑک مکمل طور پر تباہ اور ٹریفک کے لیے بند ہو گئی تھی۔

محکمہ شاہرات نیلم کے مطابق کٹن روڈ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئی تھی تاہم محکمہ پی ڈبلیو ڈی نیلم کے مشین آپریٹرز اور فیلڈ اسٹاف نے نہایت مشکل صورتحال میں مہارت کے ساتھ دریا میں ہیوی پتھر فیلنگ کرتے ہوئے خطرناک مقامات پر سڑک کو بحال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں آئندہ 72 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کی پیشگوئی،کشمیرمیں بھی سیلاب کے خطرات

Scroll to Top