(کشمیر ڈیجیٹل)حکومت نے سرکاری حج سکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی میں ایک روز کی توسیع کر دی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق نامزد بینکوں میں 18 اگست تک حج درخواستیں جمع کروائی جا سکیں گی۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 12 روز کے دوران اب تک ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔
ان کے مطابق سرکاری کوٹہ کے تحت 7 ہزار نشستیں ابھی باقی ہیں، اس لیے ایک دن کی توسیع “پہلے آئیے، پہلے پائیے” کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ نشستیں مکمل ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ متوقع
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آن لائن پورٹل میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جا رہی، آن لائن درخواستیں جمع کروانے کا عمل آج رات 12 بجے بند کر دیا جائے گا۔




