(کشمیر ڈیجیٹل) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر اور سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی 26 نومبر کو ڈی چوک پر ہونے والے پر امن احتجاج کے معاملے میں تھانہ کراچی کے مقدمے میں ضمانت کے لیے انسداد دہشتگردی عدالت پیش ہوئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق وزیر اعظم سردار عبد القیوم نیازی کی 18 ستمبر تک ضمانت منظور کر لی اور اسلام آباد پولیس کو ان کی گرفتاری سے روک دیا۔
سابق وزیر اعظم کے وکلاء سردار مصروف ایڈووکیٹ، زاہد بشیر ڈار اور مرتضی حسین طور ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ سماعت ڈیوٹی جج محمد علی وڑائچ کی عدالت میں ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: ہونڈا CD70 اور CD70 ڈریم ،آسان قسطوں کی اسکیم متعارف
واضح رہے کہ تھانہ کراچی کمپنی میں سابق وزیر اعظم کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے تھے۔