(کشمیر ڈیجیٹل) سوات اور باجوڑ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورت حال کے دوران پاک فوج اور فرنٹیئر کور نے متاثرہ علاقوں میں فلڈ ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔
پاک فوج کی امدادی ٹیمیں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں مصروف عمل ہیں اور شہریوں کی مدد کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ بھی ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں، جس میں راشن اور دیگر ضروری سامان متاثرہ علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر سید باسط علی اور پاک فوج کے تعاون سے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لیپہ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح
سیلاب زدہ علاقوں سے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے اور آپریشن اسی وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام متاثرہ افراد کو بحفاظت ریسکیو کرکے محفوظ مقامات پر منتقل نہ کر دیا جائے۔