رتی گلی میں کل رات سے پھنسے 800 سے زائد سیاحوں کا کامیاب ریسکیو آپریشن مکمل ہو گیا، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق نے کہا ہے کہ وادی نیلم کے سیاحتی مقام رتی گلی میں کل رات سے پھنسے آٹھ سو سے زائد سیاحوں کو کامیاب ریسکیو آپریشن کے بعد محفوظ مقام نیلم دواریاں منتقل کر دیا گیا ہے۔ یہ آزادکشمیر کی تاریخ کا ایک بڑا ریسکیو آپریشن تھا، جس میں ایس ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ، پاک فوج اور پولیس نے بھرپور کردار ادا کیا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ حکومت آزادکشمیر نے سیاحوں کے لیے رہائش اور کھانے پینے کا مکمل انتظام کر رکھا ہے، جبکہ ان کی گاڑیاں جو رتی گلی میں پھنسی ہوئی ہیں، انہیں کل شام تک نکال کر مالکان کے حوالے کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: مہمند میں خیبر پختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر تباہ، چیف پائلٹ سمیت پانچ شہید اہلکاروں کے نام سامنے آ گئے

انہوں نے کہا کہ کامیاب ریسکیو آپریشن پر تمام ادارے خراجِ تحسین کے مستحق ہیں۔ مزید کہا کہ ایمرجنسی صورتحال میں بروقت ردعمل کو بہتر بنانے کے لیے حکومت نے آٹھ کروڑ روپے مالیت کے چار جدید ڈرونز خریدے ہیں، جو سو کلو تک کا وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور مستقبل میں ریسکیو و ریلیف آپریشنز میں اہم کردار ادا کریں گے۔

Scroll to Top