حویلی (رپورٹ: سید سعد بخاری) ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ میں میں جاری حالیہ بارشوں کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش ائے اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ضلع حویلی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہائیڈرل پاور کی (water lines) متاثر ہوئی ہیں جس کی وجہ سے ضلعی ہیڈ کوارٹر فارورڈ کہوٹہ میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور ضلع حویلی کے دوسرے مقامات پر بھی بجلی بند ہے ۔
ہجیرہ گریڈ سے آنے والی بجلی کی مین لائنز لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے متاثر ہوئی جس سے بجلی کی فراہمی معطل ہے اور اس وجہ سے ضلع حویلی میں سروس بھی معطل ہے
محکمہ برقیات کے نمائندے جلد از جلد بجلی بحال کرنے کی کوشش میں لگے ہیں اور امید ہے کہ فارورڈ کہوٹہ میں بجلی جلد از جلد بحال کر دی جائے گی۔
ہجیرہ سے فارورڈ کہوٹہ ٹرانسمشن (بجلی) لائن عباسپور نالہ میں طوفانی پانی سے دریا کے درمیان لگے دو پولوں کو بہا لے گیا جس کی وجہ سے ضلع حویلی میں بجلی بندہوگئی ۔
بجلی بحالی کیلئے محکمہ برقیات ضلع حویلی کی ٹیم کچھ وقت میں بمعہ ضروری سامان عباسپور روانہ ہو رہی ہے، موقع کے حالات کو دیکھتے ہوئے بجلی بحال بھی ہو سکتی ہے لیکن مستقل بحال پول لگنے کے بعد ہی ہو گی۔
گزشتہ کل مون سون کی شدید بارش سے جہاں ریاست بھر میں نقصانات ہوئے وہیں ضلع حویلی میں بھی مختلف جگہوں سے گھر،مال مویشی،زمین،سڑک،پل اور بجلی تعطل کی خبریں موصول ہو رہی۔
کہوٹہ: آزاد پتن روڈ پر لینڈ سلائیڈنگ، ٹریفک متاثر، الرٹ جاری




